ڈاکوئوں نے شہری سے ہزاروں روپے لوٹ لئے

ڈاکوئوں نے شہری سے  ہزاروں روپے لوٹ لئے

راہوالی(نمائندہ دنیا )جی ٹی روڈ پر کراسنگ پل سے اترتے شہری سے ڈاکو ہزاروں روپے چھین کر فرار ہو گئے۔

محلہ شمالی کا رہائشی محمد سلیم رات ایک بجے کے قریب اپنے دوست سے ملکر واپس گھر آرہا تھا کہ گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کے سامنے فلائی اوور سے گزرتے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے روک لیا اور اسلحہ کے زور پر 8500 روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں