بلدیاتی نظام اور بنیادی جمہوریت کے عنوان سے سیمینار
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان ڈیموکریٹک آلائنس کے زیر اہتمام بلدیاتی نظام اور بنیادی جمہوریت کے عنوان سے لاہور پریس کلب میں گزشتہ روز ایک سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جسکی صدارت پی ڈی اے کے مرکزی چیئرمین اختر عباس نے کی۔جبکہ سیمینار سے سیکرٹری جنرل شوکت،آصف انقلابی سمیت الائنس میں شامل جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی خطاب کیا۔ سیمینار کے مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیاکہ 1973 کے آئین کی رو سے عوامی نمائندگی کے بغیر لوکل گورنمنٹ ادھوری ہے اور اس ادھوری گورنمنٹ ساتھ کے ریاست اور جمہوریت بھی نا مکمل ہے اس کا مکمل نہ ہونا آئین کی صریحاً خلاف ورزی ہے اور عوام سے نا انصافی ہے ۔