ٹیچنگ ہسپتالوں میں118 ایم او ،ویمن ایم اوز کی تعیناتی

ٹیچنگ ہسپتالوں میں118 ایم او ،ویمن ایم اوز کی تعیناتی

لوکم ڈاکٹر متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے انتظامی اختیار میں کام کریں گے

لاہور ( ہیلتھ رپورٹر ) پنجاب کے 14 مختلف ٹیچنگ ہسپتالوں میں پنجاب لوکم ہائرنگ ایکٹ 2025 کی دفعہ 5 کے تحت 118 میڈیکل آفیسر / ویمن میڈیکل افسران کی تعیناتی کر دی گئی، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن نے ڈاکٹرز کی تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ،وائس چانسلر، یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز لاہور / اسپیشل پرپز وہیکل کی سفارشات کی روشنی میں اور پنجاب لوکم ہائرنگ ایکٹ 2025 کی دفعہ 5 کے تحت ڈاکٹروں کی خدمات بطور میڈیکل آفیسر / ویمن میڈیکل آفیسر حاصل کی گئی ہیں ،لوکم ڈاکٹر متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو اپنی تمام اصل اسناد/ڈگریاں اور رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کے ہمراہ فوری رپورٹ کریں گے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ لوکم ڈاکٹر نہ تو کسی جگہ پوسٹ گریجوایٹ ٹرینی ہوں اور نہ ہی کسی سرکاری ملازمت میں ہوں،لوکم ڈاکٹر متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کے انتظامی اختیار میں کام کریں گے اور انہیں مقررہ قواعد کے مطابق معاوضہ ادا کیا جائے گا،ڈیوٹی کا دورانیہ روزانہ آٹھ (08) گھنٹے ہوگا اور منتخب ڈاکٹرز اپنی حاضری باقاعدگی سے درج کروانے کے پابند ہونگے ،میڈیکل سپرنٹنڈنٹ اس بات کی تصدیق کرے گا کہ لوکم ڈاکٹر نے مقررہ شفٹ کے دوران اپنی ذمہ داریاں انجام دی ہیں، دفتر میں ڈاکٹرز کی تعیناتی/تسلسل محکمہ کے صوابدید پر منحصر ہوگالوکم بنیادوں پر تقرری کسی بھی صورت مستقل ملازمت کا حق فراہم نہیں کرے گا،اگر لوکم ڈاکٹر کسی بھی وقت کام چھوڑنا چاہے تو وہ متعلقہ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو کم از کم دو 2دن پہلے آگاہ کرے گا/کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں