مسیحی برادری نے یوم دعا برائے امن منایا،چرچز میں تقریبات

 مسیحی برادری نے یوم دعا برائے  امن منایا،چرچز میں تقریبات

لاہور(این این آئی)ملک بھر میں مسیحی برادری نے یوم دعا برائے امن منایا،ملک کے طول وعرض میں واقع چرچز میں دعائیہ تقریبات کے دوران شمعیں روشن کی گئیں۔

آرچ بشپ ڈاکٹر آزاد مارشل نے کہا کہ پاکستان اور اپنی دفاعی افواج سے یکجہتی کیلئے شمعیں روشن کرنے اور دعائیں کرنے کی اپیل کی تھی ،پاکستان کی باوقار قوم اور ہماری دلیر افواج وطن کی سالمیت اور سرحدوں کے تحفظ کیلئے سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑی ہیں ،امن، استحکام اور علاقائی سالمیت پرپاکستانی قوم کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گی ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں