سول ڈیفنس ڈے :آگاہی واک خصوصی نمائش اور سیمینار
لاہور(اے پی پی)پنجاب سول ڈیفنس ریزیلینس کور نے انٹرنیشنل سول ڈیفنس ڈے 2026کی مناسبت سے ٹاؤن ہال لاہور میں آگاہی واک، خصوصی نمائش اور سیمینار کا انعقاد کیا۔
صوبائی وزیر و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے واک کی قیادت کی جبکہ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، سپیشل سیکرٹری داخلہ فضل الرحمان، سپیشل سیکرٹری داخلہ زینب خان، چیف وارڈن سول ڈیفنس و سابق مئیر لاہور مبشر جاوید، سی ای او پنجاب چیریٹی کمیشن شہزاد عامر، ڈائریکٹر سول ڈیفنس تسنیم علی خان، ڈپٹی کمشنر لاہور علی اعجاز اور سینکڑوں رضاکاروں نے واک میں شرکت کی۔