پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم نے سونے کاتمغہ جیت لیا

پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلم  نے سونے کاتمغہ جیت لیا

لاہور(خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی کے طالبعلموں نے ملک کا نام عالمی سطح پر ایک بار پھر روشن کر دیا ہے۔

طالبعلم عبد الرحمان نے لائٹ ویٹ کیٹگری میں سونے کا تمغہ جیتا جبکہ پنجاب یونیورسٹی کے زرق خان نے اوپن ویٹ میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔مقابلے میں دنیا بھر سے 2200 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔لائٹ ویٹ کیٹگری میں پنجاب یونیورسٹی کے عبد الرحمان نے پہلی فرانس نے دوسری اور مصر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔اوپن ویٹ میں لیٹویا نے پہلی پاکستان پنجاب یونیورسٹی کے زرق خان نے دوسری اور جرمنی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ورچوئل انڈور مقابلے پنجاب یونیورسٹی جمنیزیم میں منعقد ہوئے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں