آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونے والے نمبرز کو دوبارہ بیچنے کا فیصلہ
لاہور (این این آئی) محکمہ ایکسائز نے آن لائن نیلامی میں فروخت نہ ہونے والے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کے نمبر دوبارہ نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
اس سلسلے میں ای آکشن کے دوران نیلام نہ ہونے والے 46ہزار 600نمبرز دوبارہ فروخت کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے ۔ ایکسائز حکام کے مطابق لیفٹ اوور نمبرز کے نئے ریٹس بھی مختص کر دیئے گئے ہیں۔