سکول ٹیچر انٹرنز پر ٹیچنگ لائسنسنگ کیلئے 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنے کی شرط عائد
لاہور(خبر نگار)سکول ٹیچر انٹرنز پر ٹیچر لائسنسنگ کیلئے 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنے کی شرط عائد کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سکول ٹیچرز انٹرن 3 سال بعد ٹیچر لائسنس حاصل کرنے کے اہل ہونگے ۔ایس ٹی آئیز پر ٹیچر لائسنسنگ کیلئے 3 سال کا کنٹریکٹ مکمل کرنے کی شرط عائد کردی گئی۔ایس ٹی آئیز کے کنٹریکٹ کی میعاد ہر سال کارکردگی کی بنیاد پربڑھائی جائے گی۔تین سالہ کنٹریکٹ مکمل کرنے والے اساتذہ کا ٹیچر لائسنس کیلئے ٹیسٹ ہوگا۔ٹیسٹ پاس کرنے والے اساتذہ کو لائسنس جاری کیا جائے گا۔محکمہ سکول ایجوکیشن کیمطابق صرف ٹیچر لائسنس کی بنیاد پر اساتذہ کو مستقل کیا جائے گا۔