اساتذہ کی انگلش کی استدادکار بڑھانے کا فیصلہ
لاہور(خبر نگار)پنجاب میں اساتذہ کی انگلش کی استدادکار بڑھانے کا فیصلہ،فیصلے کے تحت پنجاب بھر میں 50 ہزار اساتذہ کی انگریزی کی استدادکار بڑھائی جائے گی ۔
وزیر اعلیٰ پنجاب نے سمری منظوری کے بعد جائزہ لینے کیلئے کابینہ کمیٹی کو بھجوا دی۔پنجاب بھر میں 50 ہزار اساتذہ کی انگریزی کی استدادکار بڑھائی جائے گی۔فنڈز پنجاب حکومت فراہم کرے گی۔بجٹ کا تخمینہ لگانے کیلئے پیکٹا کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔اساتذہ کی استدادکار بڑھانے کیلئے برٹش کونسل کی خدمات بھی حاصل کیجائیں گی۔