ٹیوٹا :جی ڈبلیو ایف آئی شاہدرہ کی بحالی کا آغاز
لاہور(خبر نگار) ٹیوٹا کے تاریخی ادارے جی ڈبلیو ایف آئی شاہدرہ کی بحالی کا آغاز کردیا گیا ۔
چیئرمین ٹیوٹا بریگیڈیئر (ر) محمد ساجد کھوکھر نے اختر عباس بھروانہ کے ہمراہ سنگ بنیاد رکھا گورنمنٹ ویوننگ اینڈ فنشنگ انسٹیٹیوٹ شاہدرہ 1928 میں قائم کیا گیا تھا۔ چیئرمین ٹیوٹا ساجد کھوکھر کا کہنا تھا کہ ادارے کی تاریخی اہمیت کی حامل عمارت کو برقرار رکھتے ہوئے اس کی ماڈرنائزیش اور بحالی کا آغاز کیا گیا ہے ۔ٹیکسٹائل سیکٹر میں جدت آنے کے بعد اس کو اپ گریڈ کرنے کی اشد ضرورت تھی ۔