لیسکو کا بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں آپریشن، غیر قانونی کنکشنز منقطع

لیسکو کا بیدیاں روڈ سب ڈویژن میں  آپریشن، غیر قانونی کنکشنز منقطع

لاہور (این این آئی)کارروائی ایکسین ڈی ایچ اے ایسٹ صمیم گوہر اور ایس ڈی او بیدیاں روڈ عدیل رفیق نے ٹیم کے ہمراہ کی۔

حکام کے مطابق ایل بلاک اور فیز 6کے قریب واقع علاقے فتح جھنگ میں بڑے پیمانے پر بجلی چوری کی جا رہی تھی جہاں صارفین ڈائریکٹ سپلائی لگا کر بجلی استعمال کر رہے تھے ۔لیسکو ٹیم نے کارروائی کے دوران تمام غیر قانونی کنکشنز منقطع کر کے میٹرز اور تاریں قبضے میں لے لیں، ایس ڈی او عدیل رفیق کے مطابق بجلی چوری میں ملوث افراد کے خلاف مقدمات درج کرا دیئے گئے ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں