پرنسپل سیٹ پر کل سے 9 ڈویژن اور 27 سنگل بینچ سماعت کریں گے

پرنسپل سیٹ پر کل سے 9 ڈویژن اور  27 سنگل بینچ سماعت کریں گے

لاہور( کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ ،پرنسپل سیٹ پر سوموار سے 9 ڈویژن اور 27 سنگل بینچ سماعت کریں گے۔

 9 ڈویژن بینچ سول اور فوجداری اپیلوں پر سماعت کرینگے ،چیف جسٹس عالیہ نیلم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ تمام نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس عابد عزیز شیخ کی سربراہی میں دو رکنی بینچ ٹیکس، کمرشل نوعیت کی اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نیب اور دہشت گردی کیسز کی سماعت کرے گا ،جسٹس فیصل زمان خان کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس چودھری محمد اقبال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ سول اپیلوں پر سماعت کرے گا ،جسٹس شہرام سرور چودھری کی سربراہی میں دو رکنی بینچ قتل، اقدام قتل سمیت فوجداری اپیلوں پر سماعت کرے گا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں