ماس ٹرانزٹ کے کرائے فوری طور پر نہ بڑھانے کا فیصلہ

ماس ٹرانزٹ کے کرائے فوری طور پر نہ بڑھانے کا فیصلہ

سپیڈو بس سروس کے کرایے بھی 20 سے 25 روپے تک برقرار :حکام

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈیزل کی قیمت میں پچپن روپے فی لیٹر اضافے کے باوجود پنجاب حکومت کا ماس ٹرانزٹ کے کرایے فوری طور پر نہ بڑھانے کا فیصلہ،مہنگائی کے دباؤ کے باوجود شہریوں کو ریلیف دینے کے لیے سرکاری پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے برقرار رکھے جائیں گے ،لاہور میٹرو بس شاہدرہ سے گجومتہ روٹ کا کرایہ بدستور چالیس روپے برقرار رکھنے کا فیصلہ، حکام کے مطابق فی الحال میٹرو بس کے کرایے میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی،لاہور کے مختلف روٹس پر چلنے والی سپیڈو بس سروس کے کرائے بھی بیس سے پچیس روپے تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا، ذرائع کے مطابق ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کرایوں پر نظرثانی کے لیے جلد وزیراعلیٰ پنجاب کو سمری ارسال کرے گی، سمری میں ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے اثرات اور کرایوں کے ممکنہ جائزے سے متعلق تجاویز شامل ہوں گی، اورنج لائن میٹرو ٹرین علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک چلنے والی سروس کے کرایوں میں بھی کسی قسم کی تبدیلی نہ کرنے کا فیصلہ، اورنج لائن میٹرو ٹرین چونکہ بجلی سے چلتی ہے ،اس لیے ڈیزل قیمتوں کا براہ راست اثر نہیں پڑتا، لاہور میں مختلف روٹس پر چلنے والی الیکٹرک بس سروس کے کرایے بھی بدستور برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں