ڈی پی او قصور کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

 ڈی پی او قصور کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد

شہداء کے ورثا میں پلاٹس تقسیم، 250 اہلکاروں کو سرٹیفکیٹس بھی دیئے

قصور(خبرنگار) ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خان کے اعزاز میں الوداعی تقریب منعقد ہوئی جس میں ایس پی انویسٹیگیشن ڈی ایس پیز سرکل افسران ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب میں شہدائے پولیس کے 20 ورثا میں پلاٹس کے کاغذات تقسیم کیے گئے ۔عفیرہ زبیر خان فاؤنڈیشن کے چیف ایگزیکٹو زبیر احمد خان بھی شریک ہوئے ۔اس موقع پر ترقی پانے والے سب انسپکٹرز اے ایس آئیز اور ہیڈ کانسٹیبلز کو نئے رینک لگائے گئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کارکردگی پر 250 اہلکاروں میں تعریفی سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ڈی پی او نے کہا کہ منشیات کے خاتمے اور کرائم فری معاشرے کے لیے اقدامات کیے جس سے ڈکیتی و رابری میں کمی آئی۔انہوں نے افسران کو میرٹ اور انصاف پر عمل کرنے کی ہدایت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں