جبری مذہبی تبدیلی، اقلیتوں کی زبردستی شادیوں کیخلاف بل اسمبلی میں جمع
لاہور(سٹاف رپورٹر )پنجاب میں اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کا بل برائے سال 2026 صوبائی اسمبلی میں جمع کروا دیا گیا۔۔۔
بل چیئرمین قائمہ کمیٹی اقلیتی امور فیلبوس کرسٹوفر نے بحثیت پرائیویٹ ممبر جمع کروایا۔مذہب کی جبری تبدیلی کو مجوزہ بل میں خلاف ِ قانون قرار دیا گیا ۔ مذہب کی جبری تبدیلی کرانے کے مرتکب افراد کیخلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی ۔مجوزہ بل میں اقلیتوں کی جبری شادی کو بھی جرم قرار دیا گیا۔ بل میں اقلیتوں کی عبادت گاہوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات پیش کئے گئے ہیں۔