نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی میں غیر قانونی نامزدگی،تحقیقات کی ہدایت
لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )نیشنل کونسل فار ہومیوپیتھی میں غیر قانونی نامزدگی پر وزیرِ اعظم پورٹل نے وفاقی و صوبائی سیکرٹریز صحت سے جواب طلب کر لیا۔
کونسل میں پنجاب کے کوٹے پر حاضر سروس سرکاری ملازم کی بطور ممبر نامزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے وفاقی سیکرٹری صحت اور سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب کو تحقیقات کی ہدایت کر دی گئی ۔ ڈاکٹر کاشف اسلم ملک (صدر پاکستان ایسوسی ایشن آف آلٹرنیٹو میڈیسن )کی جانب سے شکایت پر پورٹل نے متعلقہ وزارتوں کو 20 سے 41 دن کے اندر معاملے کو حل کرنے کا ٹائم فریم دیا ہے ۔شکایت میں نکتہ اٹھایا گیا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ میں تعینات ہومیوپیتھک میڈیکل آفیسر ڈاکٹر غلام عباس کی نامزدگی سروس رولز کی صریح خلاف ورزی ہے ۔