پتنگ بازی کیخلاف سماعت ،درج مقدمات کی تفصیلات طلب

پتنگ بازی کیخلاف سماعت ،درج  مقدمات کی تفصیلات طلب

لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے پابندی کے باوجود پتنگ بازی کیخلاف دائر درخواست پر پنجاب حکومت سے پتنگ بازی پر درج مقدمات اور۔۔۔

ضبط کی گئی پتنگوں کی تفصیلات طلب کرکے سماعت 21 اپریل تک ملتوی کردی ۔ درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے جسٹس اویس خالد کے روبروموقف اختیار کیا کہ پابندی کے باوجود حکومت پتنگ بازی روکنے میں ناکام ہوچکی ہے ۔پتنگ بازی سے آئے روز حادثات پیش آرہے ہیں ۔پولیس کی جانب سے قبضے میں لی جانیوالی پتنگوں بارے کوئی معلومات نہیں عدالت حکومت کو پتنگ بازی روکنے کیلئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں