وصال فخر نے آئی جی ریلویز پولیس کا چارج سنبھال لیا
لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )نئے آئی جی ریلویز پولیس وصال فخر سلطان کی دفترآمد ،ریلویز پولیس کے 29ویں آئی جی کا چارج سنبھال لیا،چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی۔۔۔۔
آئی جی نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ اے آئی جی ایڈمن حماد حیدر نے آئی جی ریلویز کو محکمانہ امور پر بریفنگ دی۔ وصال فخر کا کہنا تھا کہ ریلویز پولیس کو بہترین فورس بنانے کا عزم لیکر آیا ہوں، ریلویز پولیس ٹریننگ سکول والٹن کو اپ گریڈ کرکے کالج کا درجہ دیا جائیگا، ریلوے مسافروں کی سکیورٹی ترجیح ہو گی، جیب تراشی، سمگلنگ،ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ، میٹریل چوری،ریلوے اراضی پر تجاوزات کو روکاجائیگا۔