حمزہ کی لیگی ورکرسے بھائی کے انتقال پر تعزیت، یونین عہدیداروں سے ملاقات
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )سابق وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز کی پھول یونین واسا لاہور کے عہدیدار و لیگی ورکر شبیر گجر عرف بھولا گجر کے گھر آمد،بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔۔۔۔
حمزہ شہباز نے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔حمزہ شہباز نے پھول یونین واسا لاہور کے عہدیداروں سے بھی ملاقات کی۔ بانی پھول یونین واسا لاہور سعید خان صدر پھول یونین واسا لاہور عمر فیاض بٹ ودیگر عہدیدار موجود تھے ۔حمزہ شہباز نے پھول یونین کو واسا ملازمین کے مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔