اقتصادی ترقی کیلئے منصفانہ مقابلہ ضروری:چیئرمین سی سی پی فرید تارڑ

 اقتصادی ترقی کیلئے منصفانہ مقابلہ  ضروری:چیئرمین سی سی پی فرید تارڑ

لاہور،( کامرس رپورٹر) چیئرمین کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان فرید تارڑ نے کہا ہے کہ منصفانہ مقابلہ مضبوط معیشت کی بنیاد ہے۔۔۔

 اور شفافیت، مارکیٹ میں برابری کے مواقع اور قوانین کی مکمل پابندی کے ذریعے ہی اقتصادی ترقی حاصل کی جا سکتی ہے ۔ کارٹیل سازی، گمراہ کن مارکیٹنگ اور مارکیٹ میں غلبہ کے غلط استعمال سے صارفین اور چھوٹے کاروبار دونوں کو نقصان پہنچتا ہے لہٰذا کاروباری کمیونٹی میں رضاکارانہ پابندی کے کلچر کو فروغ دینا ضروری ہے ۔یہ بات انہوں نے لاہور چیمبر آف کامرس میں آگاہی سیشن میں کہی۔ اس موقع پرصدر لاہور چیمبرفہیم الرحمن سہگل ،سینئر نائب صدر تنویر شیخ، نائب صدر خرم لودھی، ایگزیکٹو کمیٹی ارکان ودیگرموجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں