جیلوں میں بیرونی دیوار کی ناقص سکیورٹی منشیات سپلائی کا سبب

جیلوں میں بیرونی دیوار کی ناقص سکیورٹی منشیات سپلائی کا سبب

دیوار کے اوپر سے بالز یا سٹرپس کے ذریعے منشیات سپلائی، فول پروف سکیورٹی کاحکم

لاہور (کرائم رپورٹر )جیلوں میں بیرونی دیوار کی ناقص سکیورٹی منشیات سپلائی کا سبب بننے لگی ۔ملاقات کا نظام فون سسٹم پر منتقل ہونے اور شیشوں کی تنصیب کے بعد منشیات بیرونی دیوار سے سپلائی ہورہی ہے ۔منشیات فروش بیرونی دیوار کے اوپر سے بالز یا سٹرپس کے ذریعے جیلوں میں منشیات سپلائی کررہے ہیں۔ وہ بیرونی دیوار پر سکیورٹی پوائنٹس خالی ہونے سے منشیات کی سپلائی کا نیا طریقہ استعمال کررہے ہیں۔آئی جی جیل میاں فاروق نذیرنے 24 گھنٹے جیلوں کی سکیورٹی فول پروف بنانے کا مراسلہ جاری کردیاجسکے مطابق وارنٹ آفس،ملاقات شیڈ سمیت دیگر ڈیوٹیاں کرنے والوں کی 4گھنٹے کی سکیورٹی ڈیوٹی لگائی جائے ۔تمام سٹاف کی بائیو میٹرک حاضری یقینی بنائی جائے ۔آئی جی نے منشیات کی سپلائی چین توڑنے اور سکیورٹی فول پروف بنانے کیلئے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ فرائض میں غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں