چونیاں:جعلی سگریٹ ساز فیکٹری پکڑی گئی، 3ملزم گرفتار

چونیاں:جعلی سگریٹ ساز فیکٹری پکڑی گئی، 3ملزم گرفتار

132تھیلے تمباکو، 17فلٹر کاٹن، 2387سگریٹ کے پیکٹ و دیگر سامان برآمد

الہ آباد، تلونڈی (نمائندہ دنیا،نامہ نگار)چونیاں کے نواحی علاقہ منڈے میں اسسٹنٹ کمشنر ، ایکسائز و وفاقی اداروں کی تاریخی کارروائی ، جعلی سگریٹ تیار کرنے والی فیکٹری پکڑی گئی، فیکٹری سے کروڑوں روپے کا خام مال، تیارسگریٹ اور مشینری برآمد کرکے 3ملزموں کو گرفتارکرلیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں غلام مصطفی نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ تمباکو کے 132تھیلے ، 17 فلٹر کاٹن، 2387سگریٹ کے پیکٹ، تیاری کا کاغذ و دیگر سامان شامل ہے ، غیر قانونی فیکٹری سے کروڑوں روپے کا امپورٹڈ نان کسٹم پیڈخام مال پکڑا گیا۔ دوران کارروائی سعد وزیر، بصیر آفریدی اور شوکت نامی ملزموں کو گرفتار کیا گیا۔ کسٹم، ایکسائز، پیرا فورس، پنجاب پولیس، وفاقی اور صوبائی محکموں کی مدعیت میں مقدمات درج کئے جائیں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں