مریدکے ، تلونڈی:خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد

مریدکے ، تلونڈی:خاتون اور بچے کی لاشیں برآمد

سائرہ کو شاہدرہ سے اغوا کرکے قتل کیا گیا، فہیم چارہ کاٹنے گیا تھا

مریدکے ، شیخوپورہ ، تلونڈی(ڈسٹرکٹ رپورٹر، نمائندہ دنیا، نامہ نگار)مریدکے سے اغوا کے بعد قتل کی گئی خاتون ، قصور کے علاقہ تلونڈی میں 12سالہ بچے کی لاشیں برآمد۔ خاتون کو گاؤں ننگل ساہداں میں قتل کرکے لاش پھینکی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت سائرہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے ، جسے شاہدرہ سے اغوا کیا گیا تھا اور تھانہ شاہدرہ میں اغوا کا مقدمہ پہلے ہی درج تھا۔مریدکے کے علاقے ڈیرہ کمبواں ننگل ساہداں کے کھیتوں سے ملنے والی خاتون کی تشدد زدہ لاش کی شناخت 32 سالہ سائرہ شفاقت کے نام سے ہوئی ہے ۔ انکشاف ہوا ہے کہ مقتولہ پر اپنے شوہر کے قتل کا مقدمہ بھی درج تھا۔ادھر تلونڈی کی حدود میں چارہ کاٹنے جانے والے 12 سالہ بچے کی لاش کی شناخت فہیم ولد شکیل سکنہ نرمل کے طور پر ہوئی ہے ۔بچے کے گلے پر مبینہ طورپرزخموں کے نشانات پائے گئے ہیں، جس سے قتل کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں