سیف سٹیز اتھارٹی:جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف

 سیف سٹیز اتھارٹی:جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف

مقصد ٹریفک قوانین پرعملدرآمد یقینی بنانا، ای چالان نظام میں شفافیت لانا:ترجمان

 لاہور(کرا ئم رپورٹر)وزیراعلیٰ مریم نواز کے احکامات پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید اے آئی بیسڈ ای چالان سسٹم متعارف کرا دیا۔ترجمان سیف سٹی کے مطابق اس جدید نظام کے قیام کا بنیادی مقصد ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنانا اور ای چالان کے نظام میں شفافیت لانا ہے ۔ نئے سسٹم کے تحت شہریوں کو سہولت فراہم کی گئی ہے کہ اگر غلط ای چالان جاری ہو جائے تو وہ سیف سٹی کی ویب سائٹ کے ذریعے ریویو آپشن کے ذریعے شکایت درج کرا سکتے ہیں۔ سیف سٹی کا ای چالان سسٹم شہریوں کی جائز شکایات کے ازالے کیلئے ہمہ وقت فعال ہے ۔ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صرف حقیقی شکایات پرہی ریویو آپشن استعمال کریں، خلاف ورزی ثابت ہونے پر ای چالان برقرار رکھا جائے گا۔ اعداد و شمار کے مطابق ابتک ای چالان ریویو سہولت سے ایک لاکھ 62 ہزار سے زائد شہری مستفید ہو چکے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں