موجودہ صورتحال میں سکول کی فیسیں آدھی لی جائیں:والدین

موجودہ صورتحال میں سکول کی فیسیں آدھی لی جائیں:والدین

چھٹیوں سے بچوں کی تعلیم متاثر ،سکول فیس،پک اینڈ ڈراپ کا اضافی بوجھ بڑھ گیا

لاہور(خبر نگار)شہر بھر کے سکولوں میں جاری غیر اعلانیہ چھٹیوں کیخلاف والدین نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔ والدین کا کہنا ہے کہ چھٹیوں سے نا صرف بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے بلکہ ان پر سکول فیس اور پک اینڈ ڈراپ کے اخراجات کا اضافی بوجھ بھی بڑھ گیا ہے ۔ موجودہ صورتحال میں سکول فیسوں میں 40 سے 50 فیصد تک کمی کی جائے تاکہ مہنگائی پرانہیں کچھ ریلیف مل سکے ۔ چھٹیوں کے باوجود مکمل فیس لی جا رہی ہے جو سراسر ناانصافی ہے ۔ سکولوں میں غیر اعلانیہ چھٹیوں کا سلسلہ فوری بند کیا جائے ۔ 90 فیصد بچے آن لائن کلاسز لینے سے قاصر ہیں کیونکہ بیشتر گھروں میں ایک سے زائد بچوں کیلئے مناسب ڈیجیٹل سہولیات دستیاب نہیں۔ جس سے آن لائن تعلیم مؤثر ثابت نہیں ہو رہی۔والدین نے مزید کہا پرائیویٹ سکول پہلے ہی فیسوں میں من مانا اضافہ کر چکے ہیں،وزیراعلیٰ اور وزیر تعلیم سے اپیل کی ہے کہ وہ اس مسئلے کا فوری حل نکالیں اور والدین کو مہنگائی کے تناسب سے ریلیف فراہم کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں