لاکھوں کی وارداتوں میں ملوث چارملزم دھرلئے گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)پولیس نے لاکھوں کی وارداتوں میں ملوث چارملزم گرفتارکرلئے ۔ گلبرگ پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے غوثیہ کالونی والٹن سے 15 روز قبل گلبرگ کے علاقے میں پلازے سے 50 لاکھ سے زائد کی واردات میں ملوث 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔
نجی کوریئر کمپنی کے دفتر سے چوری میں ملوث ملزم ارسلان اور کاشف کو گرفتار کر کے 3 برائیڈل سوٹ، 9 آئی پیڈ،5 آئی فون، 2 پستول اور کورئیر ہونے والا دیگر سامان برآمد کرلیاگیا۔کاہنہ پولیس نے ہیومن انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے ملزم عرفان اور علی سے لوٹی گئی 1 لاکھ سے زائد نقدی، چوری شدہ موٹر سائیکل اور پستول برآمد کرلئے ۔ملزم ڈیفنس روڈ اور گردونواح میں شہریوں کو لفٹ لینے کے بہانے روکتے اور لوٹ مار کرکے فرار ہو جاتے تھے ۔