موذی امراض کی روک تھام کیلئے درخواست پر سیکرٹری ہیلتھ سے رپورٹ طلب

موذی امراض کی روک تھام  کیلئے درخواست پر سیکرٹری  ہیلتھ سے رپورٹ طلب

لاہور(کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ملک اویس خالد نے خسرہ اور موذی امراض کے پھیلائو کی روک تھام کی درخواست پر سیکرٹری صحت پنجاب سے 15 اپریل تک تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔۔۔

عدالت نے سیکرٹری کی عبوری رپورٹ مسترد کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ معاملہ حساس اور اہم نوعیت کا ہے تفصیلی رپورٹ پیش کی جائے ،درخواست گزارجوڈیشل ایکٹوازم پینل کے وکیل نے موقف اپنایا کہ خسرہ اور موذی امراض کے پھیلائوسے قیمتیں جانیں ضائع ہورہی ہے ، استدعا ہے کہ عدالت موذی امراض کے پھیلائوکی روک تھام کیلئے سخت اقدامات کا حکم دے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں