سوشل میڈیا کا حکومت مخالف استعمال سمزکے ڈاکٹر کی ٹریننگ معطل
لاہور (ہیلتھ رپورٹر،اپنے سٹاف رپورٹر سے ) سوشل میڈیا کا غیر ضروری اور حکومت مخالف استعمال کا معاملہ ۔۔۔
،سروسز انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز نے ڈاکٹر علی عثمان پوسٹ گریجوایٹ رجسٹرار (PGR)سرجیکل یونٹ III کی ٹریننگ کو6 ماہ کیلئے معطل کر دیا گیا۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا حکم، انضباطی کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں ایکشن لیا گیا۔ڈاکٹر علی عثمان نے حکومت پنجاب کی جاری کردہ پالیسی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سوشل میڈیا کا غلط استعمال کیا۔