ادویات چوری ، دوڈسپنسر معطل،سکیورٹی سپروائزر برطرف

 ادویات چوری ، دوڈسپنسر معطل،سکیورٹی سپروائزر برطرف

ادویات چوری برداشت نہیں:ایم ایس جنرل ہسپتال ، سکیورٹی مزید سخت

لاہور (ہیلتھ رپورٹر )جنرل ہسپتال ادویات چوری کیس پر دوڈسپنسر معطل، سکیورٹی سپروائزر ملازمت سے برطرف، ڈسپنسر ارسلان اور رمضان فوری معطل جبکہ سکیورٹی سپروائزر اعظم لیاقت غفلت برتنے پر نوکری سے فارغ ، مراسلہ کے مطابق ہسپتال کے داخلی و خارجی سکیورٹی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے ۔ایوننگ شفٹ میں سکیورٹی و مانٹیرنگ کو مزید بہتر بنا یا جائیگا۔ ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین کا کہنا ہے کہ ادویات چوری کسی صورت برداشت نہیں، مریضوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے ،غفلت یا بدعنوانی پر بلا امتیاز کارروائی جاری رہے گی، سکیورٹی مزید سخت، نجی گارڈز کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ۔ ہسپتال میں ادویات کی فراہمی نظام کی مانیٹرنگ کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں