وارداتیں:شہری لاکھوں روپے رکشہ،موٹرسائیکلوں سے محروم
قصور (خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصور میں متعدد وارداتیں،ڈاکوئوں نے علاقہ دوست پورہ کے قریب محمد ریاض سے 3 لاکھ 80 ہزار روپے ،پھولنگر بائی پاس پرمحمد رمیض سے رکشہ اور قیمتی مویشی چھین لیا۔
پتوکی میں دکان سے 60 ہزار روپے ،فتح پور میں دودھ فروش سے 2 لاکھ روپے لوٹ لئے ۔تھانہ اے ڈویژن کے علاقے اسلامیہ ڈگری کالج کے باہر سے محمد اقبال کی موٹر سائیکل جبکہ تھانہ تھہ شیخم کے علاقہ کلے والا سے یاسر احمد کی موٹر سائیکل ، سرائے مغل میں دکان سے 44 ہزار کا سامان چوری کر لیا گیا۔