لاک ڈائون خلاف ورزی، 40 دکانیں ہوٹل، شادی ہال سیل،30گرفتاریاں

لاک ڈائون خلاف ورزی، 40 دکانیں  ہوٹل، شادی ہال سیل،30گرفتاریاں

قصور (خبرنگار) لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قصورکی ضلعی انتظامیہ نے سخت کارروائی کرتے ہوئے شہر بھر میں کریک ڈاؤن کیا۔

جس کے دوران 40 سے زائد دکانوں، ہوٹلوں، ریسٹورنٹس اور شادی ہالز کو سیل جبکہ30 سے زائد افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ کارروائی ڈپٹی کمشنر قصور محمدآصف رضا کی ہدایت پر ٹیموں نے رات گئے مختلف علاقوں میں کی۔انتظامیہ کے مطابق کاروباری مراکز کو مقررہ اوقات کے باوجود رات 8 اور 10 بجے کے بعد کھلا رکھنے پر فوری ایکشن لیتے ہوئے سیل کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں