فائرنگ، تشدد سے 2نوجوان زخمی، مقدمات درج
قصور (خبرنگار، نمائندہ دنیا)قصور کے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ ورکرز ویلفیئر سکول برات شاہ کے قریب موٹر سائیکل سوار چار نامعلوم ملزموں نے اندھادھند ہوائی فائرنگ کی۔
جس کی زد میں آکر ایک نوجوان علی احمد زخمی ہو گیا۔ مصطفیٰ آباد کے قریب شادی کی تقریب میں آکاش نامی شخص نے سر پر پستول کے بٹ مار کر نوجوان ببلو کو زخمی کر دیا۔ پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔