شیخوپورہ میں گرینڈ آپریشن غیرقانونی تعمیر متعدد بلڈنگز مسمار

شیخوپورہ میں گرینڈ آپریشن  غیرقانونی تعمیر متعدد بلڈنگز مسمار

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کے حکم پر چیف آفیسر شہریار احمد نے ضلع بھر میں متعدد غیر قانونی تعمیر فیکٹریوں، کارخانوں، دکانات ،پلازوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے بلڈنگز کو مسمار کر دیا۔

 ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے چند روز قبل ضلع بھر میں ضلع کونسل میونسپل کمیٹیوں کے افسروں، بلڈنگ انسپکٹرزاور انفورسمنٹ انسپکٹرزکے ساتھ میٹنگ کر کے ان کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنے اپنے علاقوں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن کر کے حکومتی ریونیو میں اضافہ کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں