سکھ یاتریوں کی آمد پر ڈی سی اور ڈی پی او کا سچاسودا کا دورہ
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھوں کے مذہبی تہوار بیساکھی میلہ میں شرکت کیلئے آئے سکھ یاتری سچاسودا آئیں گے۔
ان کی آمد کے سلسلہ میں انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ ،ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے سچا سودا کا دورہ کیا اور سکیورٹی انتظامات ،کنٹرول رول، سی سی ٹی وی کیمروں ،داخلی وخارجی راستوں پر انتظامات کو چیک کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسروں کو ہدایت کی کہ ڈیوٹی کو پوری فرض شناسی سے یقینی بنایا ، یاتریوں کو مکمل اور فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائے ۔