سی بی ڈی ،روڈا کا سرمایہ کاروں کے لیے پری لانچ اجلاس

 سی بی ڈی ،روڈا کا سرمایہ کاروں کے لیے پری لانچ اجلاس

اقدام صرف منصوبوں کی تشہیر تک محدود نہیں ہے :سی ای او عمران امین

لاہور(سٹاف رپورٹر) پنجاب سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی جیسے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پنجاب اور راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے اشتراک سے پنجاب انویسٹمنٹ سمٹ 2026 کے سلسلے میں ایک اہم پری لانچ انویسٹر میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔سی بی ڈی پنجاب بزنس سنٹر لاہور میں منعقدہ اس اجلاس میں معروف سرمایہ کاروں، سٹیک ہولڈرز اور صنعت کے نمائندگان نے بھرپور شرکت کی، جہاں سمٹ کے آفیشل لوگو کی بھی رونمائی کی گئی۔سی ای او سی بی ڈی پنجاب و روڈا عمران امین نے سرمایہ کاروں کو سمٹ میں شرکت کی باضابطہ دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ’’پنجاب انویسٹمنٹ سمٹ 2026 پنجاب ‘‘کو عالمی سرمایہ کاری کے ایک نمایاں مرکز کے طور پر متعارف کروانے کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے ۔ یہ اقدام صرف منصوبوں کی تشہیر تک محدود نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں