بھاٹی چوک انڈر پاس کی 375 میں سے 215 پائلیں مکمل
ڈی جی کی منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت پراجیکٹ ڈائریکٹر کو پارکنگ ایریا کے فنشنگ کام جلد از جلد مکمل کرنیکا حکم
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے گزشتہ روز مختلف ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار توسیعی منصوبے اور ریلوے سٹیشن کے اطراف کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کی توسیع اور بھاٹی چوک پر انڈرپاس کی تعمیر کے کاموں کا جائزہ لیا۔چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے بریفنگ دی۔بھاٹی چوک انڈر پاس کی 375 میں سے 215 پائلیں مکمل کر لی گئی ہیں۔داتا دربار کے سامنے ایریا کی توسیع اور فنشنگ کا کام تیزی سے جاری ہے ۔ڈی جی ایل ڈی اے نے انڈرپاس کی سائٹ پر کھدائی کا عمل فوری شروع کرنے اور منصوبے پر جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار میں تیزی لانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے داتا دربار کے اطراف فساڈ کی اپ گریڈیشن پر ٹیمیں بڑھانے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ریلوے سٹیشن کے اطراف جاری ترقیاتی کاموں کا بھی جائزہ لیا۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کو پارکنگ ایریا کے فنشنگ کام جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ڈی جی ایل ڈی اے نے دوموریہ، ایک موریہ پل کی بیوٹیفکیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔