7سالہ بچہ زیادتی کے بعد قتل ،2ملزم رہا
لاہور (کورٹ رپورٹر )لاہور ہائیکورٹ نے سات سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے دو مجرموں کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں کو منظور کرتے ہوئے دونوں کو رہا کرنے کا حکم دے دیا۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طارق سلیم شیخ سربراہی میں دو رکنی بینچ نے 18 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا۔ملزمان کے خلاف مقتول شیر علی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے کا مقدمہ درج ہوا،ملزمان کے خلاف تھانہ بہاولنگر پولیس نے 2022 میں مقدمہ درج کیا فیصلے میں لکھا کہ ملزمان کے خلاف ثبوت ناکافی ہیں۔،موقع پر گواہوں کی موجودگی ثابت نہیں ہوئی،مدعیہ فوزیہ بی بی نے بیٹے کے قتل کا مقدمہ درج کروایا۔