کربلا گامے شاہ سے داتا دربار تک آئی روڈ 80 فیصد مکمل

کربلا گامے شاہ سے داتا دربار تک آئی روڈ 80 فیصد مکمل

روڈ نیٹ ورک کے تیس فیصد حصے پر سفالٹ بچھانے کا کام جاری

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )لاہور کے مصروف اور تاریخی علاقے داتا دربار، بھاٹی چوک اور ملحقہ شاہراہوں کی ری ویمپنگ کا بڑا منصوبہ تیزی سے آگے بڑھ رہا ہے ، جس کا مقصد ٹریفک روانی بہتر بنانے اور شہری سہولیات کو جدید خطوط پر استوار کرنا ہے ۔ایک ارب 47 کروڑ 30 لاکھ روپے لاگت کے اس میگا پراجیکٹ پر مجموعی مالی پیش رفت پینتیس فیصد جبکہ فزیکل پراگریس پچاس فیصد تک پہنچ چکی ہے ، جو منصوبے کی رفتار کو ظاہر کرتی ہے ۔جبکہ کربلا گامے شاہ سے داتا دربار تک آئی روڈ اسی فیصد مکمل ہو چکی ہے ، جہاں سفالٹ، ٹف پیورز اور کرب اسٹونز کی تنصیب جاری ہے ۔مزید برآں روڈ نیٹ ورک کے تیس فیصد حصے پر سفالٹ بچھانے کا کام جاری ہے ، جس سے علاقے میں ٹریفک کی روانی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔منصوبے کی ٹارگٹ تکمیل تیس اپریل دو ہزار چھبیس مقرر کی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں