5بڑے منصوبوں کیلئے 18ارب کے فنڈز مختص کرنیکی تجویز

5بڑے منصوبوں کیلئے 18ارب کے فنڈز مختص کرنیکی تجویز

رائیونڈ روڈ پر قزلباش چوک میں فلائی اوور کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب حکومت کے آئندہ مالی سال 2026-27 کے مجوزہ بجٹ میں شہر لاہور کیلئے خصوصی ترقیاتی پیکیج شامل کرنے کی تجویز سامنے آ گئی ہے ، جس کے تحت شہری انفراسٹرکچر کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے ۔ایل ڈی اے نے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے لیے ابتدائی روڈ میپ تیار کرتے ہوئے متعدد بڑے منصوبوں کی سفارش کی ہے ، جن میں فلائی اوورز، انڈر پاسز، سڑکوں کی توسیع اور نئی شاہراہوں کی تعمیر شامل ہے ۔پانچ بڑے منصوبوں کے لیے مجموعی طور پر 18 ارب 20 کروڑ روپے کے فنڈز مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔ ان منصوبوں میں سرفہرست کریم مارکیٹ سے موٹر وے ایم-2 تک سگنل فری کوریڈور کی تعمیر ہے ، جس کا تخمینہ 9 ارب روپے لگایا گیا ہے ۔ رائیونڈ روڈ پر قزلباش چوک میں فلائی اوور کی تعمیر بھی منصوبے کا حصہ ہے ، جس پر تقریباً 2 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی، جبکہ گلشنِ راوی سے بابو صابو تک سڑک کی توسیع بھی آئندہ مالی سال کے پروگرام میں شامل کی گئی ہے ۔مزید برآں بند روڈ ایکسیس کنٹرول کوریڈور فیز ٹو کے لیے 3 ارب 50 کروڑ روپے کی تجویز دی گئی ہے ، جبکہ فیروزپور روڈ پر کینال جنکشن سے گجومتہ تک مرمت اور بحالی کے کام کے لیے 2 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی سفارش کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں