میڈیکل کالجز میں نشستوں کااضافہ پی ایم ڈی سی کو یاددہانی کا مراسلہ

 میڈیکل کالجز میں نشستوں کااضافہ  پی ایم ڈی سی کو یاددہانی کا مراسلہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )سرکاری میڈیکل کالجز میں نشستوں میں اضافے کے معاملہ پر محکمہ صحت نے پی ایم ڈی سی کو یاددہانی کا مراسلہ لکھ دیا ہے ۔

مراسلہ میں لکھا گیا ہے کہ حکومتِ پنجاب نے 21 اگست 2025 کو سرکاری میڈیکل کالجز میں 475 نشستوں کے اضافے کی درخواست کی تھی۔ بعد ازاں اس معاملے پر پی ایم ڈی سی کونسل کے اجلاس میں غور کیا گیا اور اصولی طور پر اس کی منظوری دے دی گئی۔ تاہم، تاحال نشستوں میں اضافے کی باقاعدہ اجازت اور نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں