اہم نیٹ ورک بے نقاب ، ملزمان میاں بیوی گرفتار

اہم نیٹ ورک بے نقاب ، ملزمان میاں بیوی گرفتار

ملزم بند گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے،ڈی آئی جی

لاہور (کرائم رپورٹر)سمن آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں ملوث گینگ کا اہم نیٹ ورک بے نقاب کر کے ملزمان میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔ ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی آپریشنز نے چوری کی وارداتوں کی روک تھام کے لیے سپروائزی افسر کو ٹاسک سونپا تھا جس پر عمل کرتے ہوئے ایس پی اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں سمن آباد پولیس نے چوری کی وارداتیں کرنے والے میاں بیوی گرفتار کر لیے ، پولیس کا کہنا ہے کہ راحیل ظہور اور شمائلہ بی بی کی سی سی ٹی وی فوٹیج اور ہیومن انٹیلی جنس کی مدد سے نشاندہی کی گئی، ملزمان بند گھروں کے تالے توڑ کر چوری کی وارداتیں کرتے تھے ،دوران تفتیش ملزمان نے 7 چوری کی وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے ، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے چوری شدہ سامان و نقدی برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں