72 سالہ بزرگ مزدور ٹرک تلے آکر جاں بحق
قصور(خبرنگار)قصور کے تھانہ گنڈا سنگھ والا کے علاقہ رسول نگر میں لکڑیاں لوڈ کرنے کیلئے آنے والا 72 سالہ بزرگ مزدور ٹرک کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا۔
بتایا گیا ہے کہ بزرگ ٹرک پر لکڑیاں لوڈ کر رہا تھا کہ موڑ کاٹتے ٹرک کی زد میں آکر موقع پرہی دم توڑ گیا۔مقامی پولیس مصروف کارروائی ہے۔