شیخوپورہ:مین لائن سے گیس چوری پکڑی گئی

شیخوپورہ:مین لائن سے گیس چوری پکڑی گئی

ٹاسک فورس نے 110میٹر کاٹے ، 12 ڈائریکٹ بائی پاس پکڑے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنرل منیجر سوئی گیس شیخوپورہ سہیل اکرم نے کہاہے کہ سوئی گیس کی ٹاسک فورس ٹیمیں گیس چوروں کیخلاف بھرپور کارروائی کر رہی ہیں۔ رانا نجیب الرحمن انچارج یو ایف جی،سینئر انجینئر اکمل شہزاد کی سربراہی میں فاران عظیم ،نعمان فرضی فیٹر کی ٹیم نے ساہو کی ملیاں، فش فارم جنڈیالہ روڈ،پنواں اور خالد روڈ سے ڈائریکٹ بائی پاس پکڑے جو مین پائپ لائن سے گیس چوری کر رہے تھے ، ٹیم نے 110میٹر کاٹے اور 12ڈائریکٹ بائی پاس پکڑے ۔ملزموں کیخلاف مقامی تھانے میں ایف آئی آر بھی درج کروا دی گئی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں