5منشیات فروش گرفتار، 4 کلو چرس، 35 لٹر شراب برآمد
مصطفی آباد (نامہ نگار) مصطفی آباد میں خاتون سمیت 5 منشیات فروشوں گرفتار کرکے 4 کلو چرس اور 35 لٹر شراب برآمد کرلی۔
پولیس نے لیڈیز اہلکاروں کے ہمراہ رڑے شاہ دربار کے قریب چھاپہ مار کرمنشیات فروشوں رانی بی بی اور علی عثمان کو دھرلیا اور قبضہ سے مجموعی طور پر 2کلو چرس، جبکہ مدینہ ٹاؤن کے نزدیک فریاد کو گرفتار کرکے قبضہ سے بھی 2کلو چرس برآمد کی ، علاوہ ازیں پولیس نے ٹول پلازہ اور سرہالی کٹ کے قریب ملزم انیس کو پکڑکر قبضہ سے 20لٹر جبکہ ملزم شہبازخان کو پکڑ کر 15لٹر دیسی شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔