ستوکتلہ:کمسن بچے پر تشدد،اغواکی کوشش، 2ملزم گرفتار

ستوکتلہ:کمسن بچے پر تشدد،اغواکی کوشش، 2ملزم گرفتار

ملزمان نے بچے کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں،پولیس

لاہور (کرائم رپورٹر)ستوکتلہ پولیس نے کمسن بچے پر تشدد اور اغوا کی کوشش کرنے والے ملزمان چند گھنٹوں میں گرفتار کر لیے ۔تفصیلات کے مطابق ستوکتلہ کے علاقہ میں بچوں کے معمولی جھگڑے کے بعد عثمان اور محسن نے حملہ کر کے کمسن بچے عبدالرحمان کو گاڑی میں بٹھا کر تشدد کا نشانہ بنایا، اطلاع ملنے پر تھانہ ستوکتلہ پولیس نے مقدمہ نمبر 850/26 درج کر کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر ملزمان عثمان اور محسن کو گرفتار کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے بچے کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں اور گالم گلوچ بھی کی تھی، تشدد سے عبد الرحمان کے چہرے اور جسم پر زخم بھی آئے ۔علاقے میں غنڈہ گردی نہیں ہونے دی جائیگی ، بچے پر تشدد کے ملزموں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں