وارداتیں:شہری ہزاروں نقدی، موٹرسائیکلوں، اشیا سے محروم

وارداتیں:شہری ہزاروں نقدی، موٹرسائیکلوں، اشیا سے محروم

متاثرین میں وقاص، شان، شرافت، علی مبارک، نعمان، نعیم اور ثقلین شامل

قصور، شیخوپورہ، خانقاہ ڈوگراں (خبرنگار ،ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار)قصور ،شیخوپورہ، خانقاہ ڈوگراں میں مختلف وارداتیں، شہری لاکھوں نقدی،موٹر سائیکلوں،موبائل فونز و دیگر قیمتی اشیا سے محروم کردئیے گئے ۔ مصطفیٰ آباد کے قریب گرین کوٹ چوک میں ڈاکوؤں نے محمد وقاص سے 16 ہزار روپے اور موبائل فون، اسی جگہ پر شان نامی شہری سے بھی 45 ہزار روپے اور موبائل فون ، دھیر چیکی پل کے قریب شرافت علی سے 13 ہزار روپے اور موبائل فون ، چونیاں کے علاقہ کمال جہانیاں روڈ پر علی مبارک سے موبائل فون چھین لیاشیخوپورہ گھنگ روڈ گلی نمبر9 میں نعمان اور نعیم سے ہزاروں روپے ،موبائل فون ،موٹرسائیکل ،خانقاہ ڈوگراں میں ریسکیو اہلکار ثقلین رضا سے چھینہ ورکاں پل کے قریب ڈاکوؤں نے 5000 نقدی ، موبائل فون ، سروس کارڈ چھین لیا اورفرار ہوگئے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں