قلعہ گجرسنگھ میں لیکچر کا انعقاد
لاہور(کرائم رپورٹر)حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے اور پولیس کے رویے میں مثبت تبدیلی لانے کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس لائن قلعہ گجر سنگھ لاہور میں پولیس افسران اور جوانوں کے لیے روزانہ کی بنیاد پر لیکچرز کا انعقاد جاری ہے۔
ڈی آئی جی آپریشنز محمد فیصل کامران کی ہدایت پر منعقدہ اس سلسلے میں ایس پی ہیڈ کوارٹرز منزہ کرامت کی زیر نگرانی افسران و اہلکاروں کو عوام کے ساتھ خوش اخلاقی، بہتر طرزِ عمل، کمیونٹی پولیسنگ اور پبلک سروس ڈلیوری کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔