پینز اور چینی یونیورسٹی میں مفاہمتی یادداشت پردستخط
لاہور(اے پی پی)پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز اور چین کی ووہان یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پردستخط ہو گئے۔
تفصیلات کیمطابق پنجاب انسٹیٹیوٹ آف نیورو سائنسز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر آصف بشیر نے چین کے حالیہ دورے کے دوران بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے طب بالخصوص نیوروسرجری کے شعبے میں بڑی کامیابی حاصل کر لی۔