حکومتی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیوں نے زراعت تباہ کردی:افضال بھٹی
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)انجمن کاشتکاراں کے صدر افضال بھٹی نے کہا ہے کہ تیز ہواؤں ،موسلادھار بارش،ژالہ باری سے گندم گر جانے پر پیداوار میں کمی واقع ہوگی جس کانقصان براہ راست کاشتکاروں کو ہوگا۔
ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھنے والا کسان آج شدید مشکلات کا شکار ہے ، حکومت کی ڈنگ ٹپاؤ پالیسیاں زراعت کے شعبے کو تباہی کے دہانے پر لے آئی ہیں۔بڑھتی مہنگائی، ڈیزل ، بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور کھادوں کی قلت نے فصلوں کی پیداوار کو بھی متاثر کیا۔