قائم مقام ڈی پی او قصور کیخلاف سوشل میڈیا الزامات بے بنیاد قرار

قائم مقام ڈی پی او قصور کیخلاف  سوشل میڈیا الزامات بے بنیاد قرار

قصور ، پتوکی(خبرنگار، تحصیل رپورٹر) قائم مقام ڈی پی او قصور محمد ضیاء الحق کے خلاف سوشل میڈیا پر لگائے گئے الزامات کو پولیس نے بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں میں ایک اوورسیز پاکستانی کی مدعیت میں ملزموں نصیر وغیرہ کے خلاف درج مقدمات میں کارروائی کرتے ہوئے متعدد ملزموں کو گرفتار کر کے بھاری مالیت کی ریکوریاں کی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مفرور ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ قائم مقام ڈی پی او پر لگائے گئے الزامات کا کوئی ثبوت موجود نہیں۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر منفی پراپیگنڈا کرنے والے عناصر کے خلاف بھی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں